دہلی کے اندرا گاندھی انٹر نیشنل ایئرپورٹ (آئی جی آئی)میں دو طیاروں میں بم ہونے کی افواہ پھیلنے سے آج دوپہر افراتفری مچ گئی، جس کی وجہ سے دو طیاروں کو فوراً ہی روکنا پڑا۔
ایئر پورٹ کے حکام کے مطابق کسی نامعلوم شخص نے گڑ گاؤں میں واقع آئی جی آئی کے کال سینٹر میں
فون کرکے طیاروں میں بم ہونے کی اطلاع دی، جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے کٹھمنڈو جانے والے نیپال ایئرلائنس اور بھونیشور جانے والی ایئر انڈیا کی پروازوں کو فوراً روک دیا گیا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق دونوں طیاروں سے تمام مسافروں کو اتارکر ان کے سامان کی تلاشی لی جارہی ہے۔